برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر

برق گرتی ہے تو بے چارے مسلمانوں پر
حمیرا گل
خوابوں کی دنیا جیسے ملک، امریکہ نے بے شمار لوگوں کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ آج کل کے موجودہ حالات خود امریکن کانسٹیٹیوشن کے خلاف ہیں۔
Amendment I: congress shall make no law respecting an establishment of religion, or prohibiting the free exercise there of; or abridging the freedom of speech, or of the press, or the right of the peaceably to assemble, and to petition the government for a redress of grievances.
اس امنڈمنٹ میں پہلی بات ہی ہر انسان کو امریکہ میں اس کے مذہب کی مکمل آزادی کی دی گئی ہے۔ امریکہ کی سابقہ اٹارنی جرنل سیلی یاٹس کو بھی آج اسی لئے وائٹ ہاؤس سے نکالا گیا کیونکہ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان امیگریشن کے آرڈر ماننے سے اور ان کو درست ثابت کرنے سے انکار کیا تھا۔
پچھلے کچھ دنوں میں بہت کچھ ہوا۔ نیویارک میں مسلمان پولیس خاتون کو ہراساں کیا گیا تو ہیوسٹن میں مسجد جلائی گئی اور سب سے بڑھ کر مسلمانوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔ سی۔این۔این کی رپورٹ کے مطابق جن سات ممالک پر terrorism کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی ہے آج تک امریکہ میں ان ممالک کے کسی شہری نے نہ تو کسی کی جان لی اور نہ ہی کسی قسم کے جھگڑے کیے۔
اگر ماضی قریب پرنظر ڈالی جائے تو واضح ہوتا ہے امریکہ کے سابق صدر بش نے ۲۰۰۱ میں Patriot Bill پاس کروایا۔ یہ بل ۲۶ اکتوبر ۲۰۰۱ میں پاس ہوا۔ جو کہ ملک کے تحفظ کے لیے تھا۔
Patriot Bill: "using and strengthening America by providing appropriate tools required to intercept and obstruct terrorism act of 2001."
اس بل نے جہاں ملک کو مزید تحفظ فراہم کیا وہاں ایف۔بی۔آئی کو کھلے سانڈ کی طرح لوگوں کے پیچھے اور خاص کر مسلمانوں کے پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں امریکہ میں بسنے والے بہت سے مسلمانوں کی پرائیویسی شدید متاثر ہوئی۔ کیا خوب ہوتا اگر سابق صدر اوباما اس بل کو منسوخ کرا دیتے۔آج ڈونلڈ ٹرمپ اسی Patriot Bill کو مخفی طور پر استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔ ٹرمپ امریکہ کی تاریخ کا سب سے ذیادہ ناپسندیدہ ترین صدر واقع ہوا ہے۔ جس کے الیکشن لڑنے سے لے کر اب تک امریکی شہری شدید بے سکونی کا شکار ہیں۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں بے شمار لوگوں نے ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کئے۔ جن میں شامل ہونے والی ایک بڑی تعداد غیر مسلموں کی ہے۔ بقول ڈونلڈ ٹرمپ "Make America Great Again" اور اب نہ جانے کب تک امریکہ کو گریٹ بنانے میں کتنے مسلمان بیٹے شہید ہونگے، کتنی مسجدیں جلیں گی اور کتنی مسلم بہنوں کے سر سے ان کی چادر چھیننے کی کوشش کی جائے گی۔اور بہت ممکن ہے کہ کل کہیں ان بہنوں میں میرا اپنا نام بھی شامل ہو۔

Facebook Comments

حمیرا گل
طالب علم

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply