بدلتے پاکستان کی بڑی پہچان۔۔یوحنا جان

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کا زمانہ(موجودہ وقت ) افراتفری, ہنگامہ آرائی, بے چینی اور بدسکونی جیسی علامت سے لبریز ہو چکا ہے- اس کے عوض لوگوں کے مابین تعلقات کی کمی , عدم برداشت, اپنی ثقافت سے عدم توجہ اور اپنے ارد گرد ماحول سے بے راہ روی کا شکار ہونے جیسی نشانیاں وقوع پذیر ہو چکی ہیں- جب اس طرح کے تاثرات کسی معاشرے, ریاست اور قوم کے مابین پیدا ہوں تو وہاں پر لاتعداد بیماریاں جو ذہنی اور جسمانی حتیٰ کہ مذہبی تفریق کو بھی ہوا دے کر ایک دوسرے کے لئے رکاوٹ اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں- جب یہ صورتحال دن بدن بڑھتی جائے تو پھر معاشرہ نازیبا کی طرف گامزن ہو جاتا ہے- یہ حالات و واقعات آپ لوگوں سے کوئی چھپے ہوئے نہ ہیں اور اس کو کسی بھی زاویہ اور نگاہ سے پرکھنے کی کوشش کریں تو وہ مذہبی ,معاشی, معاشرتی, ثقافتی ,رنگ و نسل اور علاقائی سطح پر تقویت پکڑتے جا رہے ہیں –
اس ساری صورتحال کے عوض نئی نسل نفرت, ہنگامہ, تنہائی اور جرائم کی راہ اختیار کرتی نظر آتی ہے لیکن ڈسکور ٹی وی پاکستان نے بڑھتی ہوئی نازیبا صورتحال اور خدشات کا حل نکالنے کی ٹھان لی- انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی, جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہمہ وقت بغیر کسی تمیز کے آج کے زمانہ میں لوگوں کو اپنی ثقافت سے آشنا کروانا, بغیر رنگ و نسل کی تمیزکے اپنے ارد گرد لوگوں کا حوصلہ بڑھانا, اور مذہبی تفریق سے بالاتر انسانیت اور محبت کو فروغ دینا بنیادی مقصد ہے- یہ میرے نزدیک موجودہ وقت میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے- ایک بات تو طے شدہ ہے کہ آج کی نوجوان نسل اپنی ثقافت, تاریخ, ماحول اور اس ملک و ریاست کی خوبصورتی سے لاعلم ہو چکی ہے- جو قوم ایسے حالات میں سے گزر رہی ہو, وہ تو مسلسل تنزلی کا شکار ہوجاتی ہے- جب یہ معاملہ بندی ہوئی تو قدرت نے بھی ڈسکور ٹی وی پاکستان جیسے معروف ادارے کو ان مسائل کا حل اور نکالنے کا حکم صادر فرمایا-
ڈسکور ٹی وی پاکستان کی خدمات کا ایک سرسری جائزہ لیں تو یہ بنیادی طور پر آج کی نسل کو اپنی تاریخ ثقافت , سماج, مذہب اور سب سے بڑھ کر انسانیت اور محبت سے آگاہ کرنے میں پیش پیش نظر آتی ہے- اس بات کا میرا ذاتی تجزیہ اور تجربہ بھی ہے اور ان کی خدمات پر گہرا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا یہ شہر شہر , گاؤں گاؤں ,گلی گلی اور ہر محلے میں جا کر نہ صرف پاکستان اور اس کی ثقافت, تاریخ اور روایات کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کا مطالعہ بھی کرکے ایک قوم اور ایک ملت کا درس بھی فراہم کر رہے ہیں- یہ خدمات بغیر کسی تفریق کے دنیا کے کونے کونے میں پہنچائی جارہی ہیں اور اس کے عوض ایک محبت اور امن کا پیغام بھی بتایا جا رہا ہے جو تقریبا ہمارے درمیان سے ختم ہوچکا ہے کیونکہ عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام دیکھیں تو مسلسل بدعنوانی اور ہنگامہ آرائی کی فہرست میں آرہا ہے-
ڈسکور ٹی وی پاکستان اپنی خدمت اور خیرسگالی کے ذریعے اس کو امن, محبت, سکون اور بھائی چارے میں تبدیل کرنے میں مگن اور مصروف عمل ہے-
اگر میں اپنی ثقافت اور تاریخ کا تذکرہ کروں تو تقریبا ہماری نوجوان نسل اس بے خبر ہے حتیٰ کہ ہمارے سیاستدان وہ بھی اس اعتبار سے اپنی تاریخ اور ثقافت کو نہیں جانتے- میں ذاتی طور پر ایسے سیاستدانوں کو جانتا ہوں جن سے سوالات کی صورت میں ان کی ثقافت اور تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا مگر وہ انکار کرتے ہیں-
ڈسکور ٹی وی پاکستان کی ٹیم اپنے ویڈیوز پیغامات اور انٹرویوز کے ذریعے ان علاقوں کی ثقافت جو ہماری ریاست کا اہم حصہ اور ہمارا ورثہ ہے آشنا کروا کر ایک علمی فریضہ بھی سرانجام دینے میں پیش پیش نظر آتی ہے- اور دنیا کو بھی اس ریاست اور ثقافت کی خوبصورتی سے آشنا کرواتے ہیں-

دوسری جانب مذہبی رواداری کا عمدہ درس دے کر بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب باہم محبت ,خلوص اور بھائی چارے کو ترجیح دیتے ہیں- جو سنی سنائی باتیں ہیں وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اس کی مثال یہی کافی ہے کہ میں اور مسٹر ایاز مورس ان کے آفس گلبرک لاہور میں وزٹنگ گئے- ان کا انداز گفتگو, کردار, خلوص اور پھر مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں جو عمدہ مثال ان کا انٹرویو ہے – کہا جاتا ہے کہ بجائے دوسروں کی سنی باتوں کو من و عن قبول کیا جائے خود تحقیق اور تجربہ کیا جائے- ان کی ٹیم دیگر مذاہب کے مقامات عبادت اور ان کی اہمیت اجاگر کرنے میں پیش نظر ہے- جو وہ اپنی محبتوں اور انتھک کاوشوں کے ذریعے اس فتویٰ کو ذہن سے نکالنے میں سرگرم عمل ہے جو نفرت , ہنگامہ, بے ایمانی, تفریق اور نہ جانے کیسے کیسے منفی تاثرات ہمارے ذہن میں بھر دیے گئے ہیں-
رہی بات ہمارے آج کے سیاسی میدان کی تو سیاستدانوں نے اپنی سیاست کو چمکانے کے لئے ملک اور ریاست کے اندرونی اور بیرونی عمل کو برباد کرکے رکھ دیا ہے- جس کی وجہ سے آج کے لوگوں میں بڑھتے ہوئے خوف اور خطرات نے ذہنی عدم اعتماد کا شکار کر دیا ہے- جو کئی قسم کی بیماریوں کو جنم دینے اور زندگی کی مسرت کو ختم کرنے میں اہم نظر آتے ہیں- ان حالات کے پیش نظر ڈسکور ٹی وی پاکستان کا اہم قدم قابل ذکر ہے جو ایک امید کا چراغ لے کر ہمارے اردگرد آن پہنچا ہے جو ذہنی مسرت, تفریح , انٹرٹینمنٹ, اور زندگی کے راستہ کو ہموار کرنے جو کامیابی, ذہنی ہم آہنگی اور مسرت سے لبریز ہے-
اس کے ساتھ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات سے بھی آشنا ہونے کا موقع ملا ہے جو آج کی نوجوان نسل مکمل طور پر فراموش ہو چکی ہے- ثقافت اور روایات وہ آباء و اجداد کا ورثہ ہے جس کے ذریعے کوئی قوم اور ریاست اپنی پہچان اور دوسروں سے الگ نظر آنے کا ذریعہ بھی بنتی ہے- موجودہ وقت میں ڈسکور ٹی وی پاکستان ایک وقت میں پایا تکمیل تک پہنچا رہا ہے جو ایمان کی مضبوطی, محبت کو فروغ, قومی سلامتی ,قدرت کے قریب ہونے کا موقع اور اس سے فیض یابی بھی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بن چکا ہے-
مزید بات کو واضح کرنے کی کوشش کرو تو براہ راست ہمارے بزرگوں پر یہ لاگو ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ آج کی نسل کو اس ٹیکنالوجی نے برباد کر دیا ہے- موبائل اور کمپیوٹر کے استعمال والدین اور اولاد کے درمیان دوری کا سبب بن چکا ہے- میں اس بات سے مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ نہ موبائل خراب ہے نہ کمپیوٹر بلکہ اس کا استعمال خراب اور غلطی پر مبنی ہے جو ہم نے اپنے ہاتھوں سے ایک دوسرے کو سیکھا دیا ہوا ہے- اس بات کو ڈسکور ٹی وی پاکستان کے پلیٹ فارم سے سمجھ لیں انہوں نے اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں اپنی ثقافت سے پہچان کروانے میں اہم کردار ادا کیا-
محبت اور مذہبی رواداری کو فروغ دے کر ثابت کیا کہ کوئی بھی مذہب برا نہیں بلکہ آپ کے خیالات اور کردار فرق پیدا کرتا ہے جو آپ عمل درآمد کرتے ہوئے معاشرے میں ادا کرتے ہیں- جو مکمل طور پر نفرت پر مبنی اور انسان کو انسان سے جدا کرتا ہے- ڈسکور ٹی وی پاکستان نے یہ بھی چیز واضح کر کے بتا دی ہے کہ جتنے بھی واقعات کشیدگی کا لبادہ لئے مجھے اور آپ کو خوف و ہراس کا شکار کئے ہوئے ہیں وہ ہمارے ہاتھوں کا کیا ہوا ہی ہے, تبدیل کرنا ہے تو میں نے خود کرنا ہے باہر سے کسی نے نہیں آکر کرنا-

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

Advertisements
julia rana solicitors

مزید یہ بھی بات وضاحت سے فرما دی کہ قومی زبان ہی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوتی ہے- قومی زبان ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو تمام پیدا خدشات کو دور کرنے میں معاون اور مددگار ثابت ہوتی ہے –
المختصر ڈسکور ٹی وی پاکستان کی خدمات اعلی ,منفرد اور عمدہ ہیں کیونکہ عمدہ خیال ہوتا تو عمدہ ادب تخلیق ہوتا ہے اور جب عمدہ ادب تخلیق ہو تو عمدہ قوم اور نسل پیدا ہوتی ہے جو کامیاب ہوکر خدا کی قدرت اور لازوال نعمتوں کو اپنے کردار اور محبت سے ظاہر کرتی ہے- یہی ڈسکور ٹی وی پاکستان کا بنیادی نقطہ نظر اور مشن ہے جو دنیا میں محبت اور پیار کو فروغ دینے میں اول درجہ رکھتا ہے اور یہ ثابت کر کے دکھا دیا-

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply