• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب

فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب

فرح گوگی کی کرپشن کے متعلق دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ان کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایس ای سی پی سے فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کی گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیویلپمنٹ سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان گوگی پر اربوں روپے کرپشن کے الزامات ہیں۔ انہوں نے سابق دور حکومت میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور خاتون اول بشری بی بی کے ذریعے اربوں کی کرپشن کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply