• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مصر نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی حاصل کرتا ہے

مصر نہر سویز کی وجہ سے 7 بلین ڈالر سے زائد کی ریکارڈ سالانہ آمدنی حاصل کرتا ہے

مصر کو نہر سویز کی وجہ سے مالی سال 22-2021 کے دوران 7 بلین ڈالر سے زائد کی آمدنی ہوئی۔

مصر کوہونے والی یہ آمدنی ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ سالانہ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباﹰ 21 فیصد زیادہ رہی۔

سویز کینال اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں قاہرہ کو ہونے والی یہ ریکارڈ آمدنی ایک خوش کن پیش رفت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سویز کینال مصر کے لیے زر مبادلہ کی کمائی کے اہم ترین قومی ذرائع میں سے ایک ہے۔ یہ آبی راستہ یورپ اور ایشیا کے مابین بحری مال برداری کے لیے مختصر ترین اور تیز ترین راستہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply