• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بل وصول نہیں کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے صوبے میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے اگست میں جو بل آئیں گے ان کا خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔ اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ان صارفین کو سولر پینل پر منتقل کریں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔عمران خان سے عوام گزشتہ 4سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے، 74 سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام سازش کا بیانیہ سن سن کر تنگ آ گئے، بشریٰ بی بی نےکہا سب پرغداری کے مقدمے بنائیں، جوگھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنے جیب میں ڈالے،عمران خان لاکھوں لوگوں کا روزگار کھا گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے،اس وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply