قائد تیرا اک اشارہ( 100 لفظوں کی کہانی )

کراچی کی سرزمین پہ قدم رکتھے ہی قائد سے ملنےکیلئے روانہ ہوا۔
قائد سے مزار کی سیڑھیوں پر ملاقات ہوگئی قائد نے بڑے تپاک سے گلے لگایا۔
قائد:میرے ملک اور قوم کا کیا حال ہے.
میں: قائد آپ کے لوگ، آپ اور آپ کے اصولوں کو بھول چکے ہیں۔ ہر طرف طوفان بدتمیزی برپا ہے۔
قائد:مجھے اپنے نوجوانوں پہ فخر ہے۔
میں:خود چل کر دیکھ لیں۔
لوگوں کا جمِ غفیرنعرے لگا رہا تھا۔ نعروں کو سن کر قائد کے چہرے پہ خوشی کے آثار نمودار ہوئے۔
قائد تیرا اک اشارہ، حاضر ہے لہو ہمارا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply