لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہو گی جو ملتان، ساہیوال، لاہور سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین بھی 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو گی جو ملتان، فیصل آباد سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔
Advertisements
لاہور سے روانہ ہونے والی تیسری عید اسپیشل ٹرین فیصل آباد اور ملتان سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچے گی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں