• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اور لائن کٹ گئی ( ایک اور فراڈ ٹیلی فون کال کا مکالمہ )۔۔محمد وقاص رشید

اور لائن کٹ گئی ( ایک اور فراڈ ٹیلی فون کال کا مکالمہ )۔۔محمد وقاص رشید

اس نمبر 03264320992 سے کال آئی۔۔۔
میں نے کال وصول کی

ہیلو۔۔اسلام علیکم
فراڈیا( گرجدار آواز میں )جی وعلیکم السلام ۔وقاص راشد بول رہے ہو ۔؟

میں!جی وقاص رشید بول رہا ہوں فرمائیے۔

فراڈیا۔جی میں صدر تھانے سے SHO ملک فہیم بات کر رہا ہوں۔ آپکے بیٹے کا کیا نام ہے ؟

میں !(اچانک پچھلی والی کال ذہن میں لاتے ہوئے ) سوچا اس دفعہ سکرپٹ جاندار ہونا چاہیے ۔جی اسکا نام  بھی فہیم ہی ہے۔

فراڈیا!اچھا اچھا۔بات یہ ہے کہ آپ کا بیٹا ایک گینگ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے ایک لڑکی کو اٹھایا ہے ۔ انکے پاس سے ایک پستول اور 20 گولیاں بھی نکلی ہیں۔

میں۔۔جج ج ج ج ی ی ی یہ آ آآپ کککیا کہہ رہے ہیں ؟؟؟ او خدایا یہ کیا ہو گیا۔۔۔او میرے مالک۔۔

فراڈیا! دیکھیں آپ مجھے شریف آدمی لگتے ہیں۔ ؟

میں!(اگلا گھسا پٹا اسکرپٹ پہلے ہی سمجھتے ہوئے ) او ڈپٹی بھاڑ میں گئی ایسی شرافت۔ جن کی اولادیں قوم کی بیٹیوں کو اٹھانے لگیں وہ شریف نہیں ہوتے ناسور ہیں ہم ماں باپ اس سماج کا ناسور ڈپٹی۔

فراڈیا!دیکھیں یہ ٹائم ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اگر ہم اسے تھانے لے گئے تو اسکا کیرئیر تباہ ہو جائے گا۔

میں!کیرئیر ؟؟؟ (بہت مشکل سے ہنسی روکتے ہوئے) یہ کون سا کوئی حرام خور  SHO لگا ہوا ہے ۔ کسی نالائق زیبرے کی اولاد۔۔

فراڈیا!دیکھیں اگر آپ تھوڑا تعاون کریں تو ہم اسے راستے میں چھوڑ دیں گے ورنہ یہ کم ازکم دس سال کے لیے اندر ہو جائے گا۔

میں ! (اچانک سرگودہا کالج پڑھتے ہوئے شان کی ایک فلم کا ڈائیلاگ یاد آگیا ) اوئے نہیں ڈپٹی نہیں یہ نہیں ہو سکتا۔۔میرا بچہ ۔۔میرا لعل ۔۔او خدایا یہ کیا ہو گیا ۔۔۔او فہیم خبیث کے بچے یہ تو نے کیا کر دیا ۔۔آپ میری اس سے بات کروائیں۔۔

فہیم (فل اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے) ابو ۔۔۔۔ اونہوں اوں اوں۔۔۔ابو بہت مارا انہوں نے مجھے۔۔۔ابو مجھے بچا لیں ابو۔

میں!او کمینے ۔۔ذلیل ۔۔۔گھٹیا انسان۔۔تجھے کتنا سمجھایا تھا کہ ان کن ٹُٹوں کے ساتھ پھرنا چھوڑ دے۔۔وہ ساتھ تھے تیرے کالیا اور پیلیا ؟؟

فہیم !جی ابو ۔۔(تھپڑ کی آواز ) آئے اے اے۔۔۔ابو و و و ۔۔مجھےبچا لیں ابو ۔۔۔یہ بات کریں
فراڈیا!یہ ان باتوں کا وقت نہیں ہم تھانے کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں ۔آپ جلدی جلدی پیسوں کا انتظام کریں۔

میں !جی کتنے پیسے ؟

فراڈیا ! دو لاکھ روپے لیکن یاد رکھیں قسم کھائیں یہ بات آپ کسی سے بھی نہیں کریں گے ۔۔

میں۔۔۔ہیں۔۔۔؟؟؟ دو  لاکھ ۔۔۔مار او ڈپٹی دولاکھ اکٹھے تو میں نے اپنی شادی پر نہیں دیکھے تھے۔کوئی رحم کریں سر پلیز۔۔غریب ڈیلی ویجر ہوں ۔۔پلیز

فراڈیا!دیکھ لیں یہ آپکے بیٹے کی زندگی کا اور پورے خاندان کی عزت کا معاملہ ہے۔آپ کتنے کر سکتے ہیں ؟

میں!ایں ہیں ایں ایں اینہہہ( رونے کی بہترین اداکاری کرتے ہوئے) ۔۔۔او خدایا ۔۔۔او فہیم کنجر تیر ککھ نہ رہے کمینے۔۔ او فلانڑیں ٹینگھے (المعروف خادم رضوی والی ) کے بچے۔گھٹیا اولاد ۔۔کن حرام خوروں کے آگے چڑھا دیا۔۔

فراڈیا !یہ رونے دھونے کا وقت نہیں ہے جلدی جلد ی پیسوں کا ارینجمنٹ کریں۔آپ کتنے کا بندوبست کر سکتے ہیں  اور پیسے کسطرح بھیجیں گے ؟

میں!یہ تو دو ٹکے کا چھوکرا نہیں جس نے ہماری عزت دو کوڑی کی نہیں رہنے دی ۔اسکے لیے میں کیا کروں ۔آپ میری اس سے بات کروائیں ۔

فراڈیا!یہ آخری دفعہ بات کر لیں ۔۔۔

فہیم !ابو آخری موقع  دے دیں ۔آئی آئی ای ای۔۔

میں !ابے بند کر یہ سستی اداکاری ۔۔تو نے ہر با ر یہی اوورایکٹنگ کی۔تجھے میں نے اتنا سمجھایا کہ کالیا اور پیلیا کا پیچھا چھوڑ دے تو نہیں مانا۔اس عمر میں یہ ذلت کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے تیرے زہریلی کھمبی جیسے منہ کی وجہ سے۔ اب بتا یہ دو لاکھ کس کھاتے میں جائیں گے ۔بتا کمینے ۔۔شرم نہ آئی تجھے۔۔تیری ماں کا زیور بیچنا پڑے گا اب۔(میں رونے کی اداکاری کرتے ہوئے)

فراڈیا!(فون چھینتے ہوئے ) او بھائی یہ باتیں گھر میں کر لینا ۔۔ابھی پیسے بھیجیں جلدی نہیں تو اللہ حافظ

میں!او نہیں سر پلیز ۔۔جس اللہ کا آپ نے نام لیا آپ کو اسکا واسطہ پلیز۔۔اسے چھوڑ دیں ۔۔۔میرا بی پی لو ہو رہا ہے ۔۔اسکی ماں سنے گی تو فُڑک کے مر جائے گی۔
فراڈیا!اچھا کتنے پیسے بھیج سکتے ہیں ابھی کیا اکاؤنٹ سے پیسے بھیج سکتے ہیں ؟
میں۔۔۔جی ہاں دیکھتا ہوں اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ۔۔۔۔سر مہینے کے آخری دن چل رہے ہیں اوپر سے پیٹرول کی قیمتیں دیکھیں ۔۔گھی ۔۔چینی ۔۔بجلی کا بل ۔۔۔فہیم بے غیرت کی فیسیں۔۔۔

فراڈیا!او بھائی کتنے پیسے کر دو گے ۔ایک اور بات بتا دوں جن کی انہوں نے لڑکی اٹھائی وہ بہت تگڑی پارٹی ہے ۔انہوں نے ان میں سے کسی ایک کو نہیں چھوڑنا ۔آپکے سامنے آکر فیر ماریں گے ۔
میں۔۔۔(اوورایکٹنگ کی انتہا پر جاتے ہوئے) او ئے نہ ڈپٹی نہ ۔۔ہائے اوں ہونہہ او ہوں ہوں۔۔ایں ہیں ایں ہیں فہیم کی ماں ۔۔کتنے پیسے ہیں تمہارے پاس۔۔۔جو تم نے میری جیبوں سے چرائے ۔ہیں کتنے صرف 2000 چل جھوٹی۔۔ہیلو  سر 5000 کا انتظام ہو گیا۔۔
فراڈیا!(دو نمبر قالین بیچنے والوں کی طرح) نہیں نہیں کچھ تو اور کریں
میں!اور نہیں ہو سکتے سر پلیز بارگیننگ نہ کیجیے گا۔۔
میں غریب آدمی ہوں۔۔
فراڈیا!چلیں آپ یہ تو بھیجیں ناں پھر دیکھتے ہیں,اسی نمبر پر ایزی پیسہ کریں۔
میں!سر پھر کیا دیکھتے ہیں؟ او خدایاساتھ ساتھ سسکیاں اور ہچکیاں لیتے ہوئے ؟
فراڈیا!او بھائی باقی پیسے تو آپ کو دینے پڑیں گے ظاہر ہے ۔اچھا یہ چار نمبر لکھ لیں ان پر آپ نے 50,50 ہزار  چاروں پر بھیجنے ہیں ۔ لیکن بات کسی سے نہ کیجیے گا اگر آپ کو اپنے بچے کا کیرئیر اور اپنی عزت پیاری ہے ۔ تھانے میں میڈیا پہنچا ہوا ہے۔
نمبر لکھیں۔۔۔
03015269637 لیاقت علی
03255877193 عارف محمود
03259344745 ممتاز
03259787547 ھدیٰ
میں !یہ بات میں نوٹ کر رہا تھا کہ کال کے دوران ٹائیپنگ جاری ہے جسکا مطلب میرے خیال میں یہ ہو سکتا ہے کہ کال کے دوران ہی اکاؤنٹ بنائے جا رہے تھے (نمبر نوٹ کرتے ہوئے) ۔۔اچھا آپکے نیٹ ورک میں کوئی خاتون بھی شامل ہے ۔(رونا مسلسل جاری رکھتے ہوئے) ساتھ ساتھ ۔۔اوئے اللہ اوئے خدایا اور اپنے نہ ہونے والے بیٹے فہیم کو گالی

فراڈیا!کیا مطلب نیٹ ورک ۔۔ایک ہم آپکے ساتھ نیکی کر رہے ہیں دوسرا آپ ۔ٹھیک ہے پھر آپ جانے لڑکی کا تگڑا خاندان جانے اور میڈیا جانے اور جیل جانے۔خدا حافظ

میں !اوئے نا او ڈپٹی خدا دا واسطہ ای ا ے ظلم نہ کریں۔آپ میری اس سے بات کروائیں۔ میں پورے پیسے دوں گا ۔۔

فراڈیا!یہ لیں لیکن اسکے بعد بات نہیں ہو گی ۔۔(ایدھی  ہتھ کڑی کھول دیو  ایدھا پیو پیسے بھیج رہا اے )۔۔
فہیم !ابو آخری چانس ابو ۔۔

میں !سن اوچھے اداکار ۔وہ اپنی ماں کا زیور کہاں رکھا ہے تو نے وہی لاکٹ جو تجھے اس نے دیا تھا پرسوں ۔ اب وہی بیچنا پڑے گا ۔کہاں رکھا ہے وہ تو نے ؟ بتا تا کہ اسے بیچ کر میں پیسے بھیج سکوں۔۔

فراڈیا!سر وہ لاکٹ بعد میں دیکھیں گے آپ فوری طور پر جتنے پیسے بھیج سکتے ہیں بھیج دیں ۔ابھی اسی وقت میں کال کاٹ رہا ہوں ۔ آپ دو منٹ کے اندر اندر یہ پانچ تو بھیجیں ناں ۔۔

فراڈیا!(کال دوبارہ آنے کے بعد)..ہاں جی کیا بنا ؟

میں!فہیم کمینے بے غیرت تجھے میں نے کتنی بار سمجھایا تھا۔۔

فراڈیا!او میں دوسرا فہیم ہوں SHO۔۔۔

میں !او ہو دوسرے کمینے سے بات کروائیں۔ ناہنجار

فراڈیا!ایک بہت ضروری بات کرنی ہے ۔۔۔

فہیم۔۔۔جی ابو ۔۔۔روتے ہوئے ۔۔

میں !ابے رونا بند کر ۔۔سچ سچ بتا کہانی کیا ہے چریے ؟

فہیم !ابو لڑکی سے غلط کام ہو گیا ۔۔۔

میں!غلط کام۔۔۔او خدایا میں یہ سننے سے پہلے مر کیوں نہیں گیا۔۔۔کمینے ۔۔بے غیرت ۔۔۔بے شرم ۔۔۔

فراڈیا!(فون لیتے ہوئے) او جی سیدھی طرح بتائیں پیسے دینے ہیں یا پھر ہم اسے میڈیا کے حوالے کر دیں۔۔

میں۔۔۔میڈیا ۔۔۔ہاں ڈپٹی ہاں۔۔۔کر دو اسے میڈیا کے حوالے ایسی اولاد سے بندہ بے اولاد ہی بہتر ہے ۔۔کب تک تم لوگ پیسے لے کر اپنی پیٹ کا اور اس دھرتی کا دوزخ بھرتے رہو گے ۔۔مجھے میڈیا پر آنے کا ویسے ہی بہت شوق تھا اور اب میں میڈیا پر آکر سارے والدین سے کہوں گا کہ اپنے مجرم بچوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں۔۔۔میں اسے نا ہنجار کو عاق کرتا ہوں ۔۔۔آج سے یہ مر گیا میرے لیے

فراڈیا ۔۔۔(اچھا مجھے یقین ہو گیا کہ میری اداکاری اور اسکرپٹ اتنا مضبوط تھا کہ انہیں یہ یقین ہو گیا کہ میں کوئی بہت جذباتی قسم کا باپ ہوں اور آج تو انکو مال ملے ہی ملے ) کہنے لگا۔۔نہیں نہیں آپ اسے معاف کر دیں ۔ بچوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔ میڈیا میں آپکی گھر کی عورتوں کی عزت بھی جاتی رہے ۔ آپ پیسوں کا ۔۔۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

میں !نہیں ڈپٹی نہیں عاق کرتا ہوں میں اس نا خلف اولاد کو ۔۔۔ویسے بھی یہ میرا بیٹا نہیں ۔میں نے اسے ایدھی والوں کے جھولے سے اٹھایا تھا ۔( میرے ذہن میں یہ کہانی نے ایک نیا ٹوئسٹ لیا ہی تھا کہ کال کٹ گئی)

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply