اس دشت الفت میں۔۔سیّد محمد زاہد

اس دشت الفت میں
جنوں کے رنگ بھرے
شباب دیکھے۔
مدھ بھری آنکھوں میں ڈوبتے ابھرتے
خواب دیکھے۔
بے برگ و ثمر چاہتوں کے
سراب دیکھے۔
مخملی پیکر
رعنائیاں جن کی
ریشمی پوشاک کو شرمسار کریں
ناگ منی منہ میں چھپائے
روغن افعی سے معطر گیسو لہراتے
کجراری زہریلی آنکھیں مٹکاتے،
پیار کا ڈھونگ رچاتے
نزاکت مآب دیکھے۔
ان عشوہ گروں کے بے دم عاشق، شیدائی
سر شام
در یار پر سر بسجود
ہمہ اوست کی مالہ جپتے
مے حیاتی کے گھونٹ کو ترستے
پرشتاب دیکھے۔
قربت کی لذت شیریں سے سب رہے محروم
یہ حسن والے بہت حاضر جواب دیکھے۔

Facebook Comments

Syed Mohammad Zahid
Dr Syed Mohammad Zahid is an Urdu columnist, blogger, and fiction writer. Most of his work focuses on current issues, the politics of religion, sex, and power. He is a practicing medical doctor.

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply