• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ، 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 25 اضلاع پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حساس اضلاع میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلایں جائیں گے، معاشرے کا ہر طبقہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہو گی، مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اور مربوط حکمت ترتیب دی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply