• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کریں پیسے کمائیں

فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کریں پیسے کمائیں

میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فیس بک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کر کے پیسے کما سکیں گے۔ کمپنی مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر کام کر رہی ہے۔

مارک زکربرگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بہت جلد سوشل میڈیا صارفین فیس بُک اور انسٹاگرام پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے پیسے کما سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کانٹینٹ کریئٹرز کو پیسے کمانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مونیٹائزیشن کے نئے ضوابط پر بھی کام کر رہی ہے اور جلد ہی ایسے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جس کے ذریعے صارفین پیسے کمانا شروع کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انسٹاگرام صارفین کو اپنی ریلز یعنی مختصر ویڈیوز کو فیس بُک پر بھی شئیر کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ انہیں فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت مونیٹائزیشن کی اجازت بھی دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply