بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے سیاستدانوں کو اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کے نام کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے اس عمل سے قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں۔
Advertisements

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ بس میرا ایک خیال ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں