• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی چپڑاسی کی انٹری

مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی چپڑاسی کی انٹری

چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی ایک چپڑاسی کی انٹری ہو گئی۔

ایف آئی اے کےمطابق نق لیگی رہنما مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں نواز بھٹی چیڑاسی کے 32 اکاونٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی نے جواب جمع کروا دیا ۔ ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوالات پر مونس الہیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے متعلق معلوم نہیں۔

انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ آر وائی کےگروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں ، عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔راسخ الہٰی نے شئیرز تحفے میں د یئے جس سے ایکس کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد لیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 18.63 فیصد شیئرز سرمایہ کاری کر کے ایم ای کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے لیے۔ ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئر ہے۔ ایف آئی اے نے مونس الہٰی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف 24ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply