تازہ ترین دستیاب اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں اقلیتوں کے مجموعی ووٹروں کی تعداد 41977 جبکہ مسیحو کے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعدادِ 38744 ہے۔۔ وفاقی دارالحکومت کے ہزاروں۔مسیحی سیاسی،سماجی و سیاسی رحجانات رکھنے والے مذہبی ورکروں سے گزارش ہے۔
آپس میں دست و گریباں ہونے و پارٹی مالکان کے حواریوں کو پھول پیش کرنے کی بجائے اپنے آس پاس کمیونٹی کے زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ کروائیں۔۔۔ اور اعدادوشمار کی روشنی میں اپنے انفرادی واجتماعی اہداف مقرر کریں۔عددی کمزرویوں کی بنیاد پر ذاتی خود نمائی کے لئے جھوٹے بیانیے گھڑنے اور انکی بنیاد پر اجتماعی طور پر ناپاک سیاسی شودر بننے کی بجائے اپنی دیگر ممکنہ توانائیوں پر سرمایہ کاری کریں۔۔
سرابوں کی بجائے ٹھوس حقائق پر اپنی اجتماعی راہیں متعین کریں۔ کیونکہ طاقت کے مراکز سے حقوق کے حصول کے لئے انفرادی واجتماعی تجزیہ طکمنخ خود شناسی، خود آگاہی دیتا ہے۔۔ اور یہ صفت ہی انفرادی واجتماعی خود انحصاری کی طرف لے جاتی ہے۔
تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے۔ وہ ایک فکری تحریک” تحریک شناخت” کے بانی رضا کار اور 20کتب کے مصنف ہیں۔جن میں “رئیل سٹیٹ مینجمنٹ نظری و عملی”،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار”،دھرتی جائے کیوں پرائے”پاکستان کے مسیحی معمار”شان سبزو سفید”“کئی خط اک متن” اور “شناخت نامہ”نمایاں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں