اسلام آباد میں اب پولیس اہلکارگھوڑوں پر پٹرولنگ کریں گے، پولیس نے پارکس، ہائیکنگ ٹریلز، کچے راستوں، پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر گھڑ سوار دستے تعینات کردیئے۔
Advertisements

ترجمان پولیس کے مطابق پٹرولنگ کا نظام موثربنانے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ گھڑ سوار دستے وہاں تعینات ہوں گے جہاں پٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں، گھڑسوار دستے پیٹرولنگ کے ساتھ پولیس کا عوام میں بہتر امیج اجاگر کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں