• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دو کروڑ سال پُرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت

دو کروڑ سال پُرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت

امریکی محققین نے تقریباً دو کروڑ سال پُرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت کی ہیں جو زمین پر 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زندہ تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی موجودہ قسم چار سے پانچ فِٹ لمبی ہوتی ہے لیکن ان مگرمچھوں کی لمبائی 12 فِٹ تک تھی۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین 2007 سے کینیا کے میوزیم میں متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں۔ یہ مگرمچھ مشرقی افریقہ میں 18 ملین سال پہلے تک موسمیاتی تبدیلی سے قبل رہتے تھے۔

تحقیق میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ بڑے شکاری جانور ہیں جن سامنا ہمارے آبا و اجداد نے کیا۔ محققین کی جانب سے ان دونوں اقسام کی دریافت کا اعلان نے اس ماہ کے شروع میں جرنل انیٹمِکل ریکارڈ میں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ دریافت ہونے والی اقسام آج کے مگرمچھوں کی طرح موقع پرست شکاری تھی۔ قدیم انسانوں کے لیے دریا میں جھک کر پانی پینا انتہائی خطرناک ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ان کے جبڑے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بڑی مسکراہٹ رکھتے ہیں لیکن اگر انہیں موقع ملتا تو آپ کا پورا چہرہ نوچ ڈالتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply