• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک ارب ڈالر فوری وصول،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے

ایک ارب ڈالر فوری وصول،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوچکی ہے ، اگلے سال کےدوران میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج بھی ہوں گے ، پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پا گیا،
آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کیا ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے، معاہدے سے متعلق اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل جائیں گے، آئی ایم ایف کی ٹیم 2 ہفتے کے دوران پاکستان کا دورہ بھی کرے گی، آئی ایم ایف، پاکستان کی طرف سے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے اقدامات پر بھی راضی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply