• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس، چین کو سب سے زیادہ تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا

روس، چین کو سب سے زیادہ تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا

روس چین کو سب سے زیادہ تیل سپلائی کرنے والا ملک بن گیا، یوکرین جنگ کے بعد روس پر لگنے والی بین الاقوامی پابندیوں کے بعد سے روس، چین کو سستے داموں سب سے زیادہ خام تیل بیچ رہا ہے۔

گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس مئی تک روس سے خام تیل کی چینی درآمدات میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 8 اعشاریہ چار دو ملین ٹن تیل برآمد کیا گیا۔ جس کے بعد سعودی عرب کی بجائے روس، چین کو آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

چینی جنرل ایڈمنِسٹریشن آف کسٹمز کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ ماہ 8.42 ملین ٹن تیل برآمد کیا گیا تھا، جبکہ چین نے سعودی عرب سے 7.82 ملین ٹن خام تیل خریدا۔

بی بی سی کی گلوبل ٹریڈ کارسپانڈینٹ، دھارشینی کا کہنا ہے کہ صرف چین نے ہی اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے بلکہ انڈیا نے بھی روسی تیل کی خرید میں اضافہ کر دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب تہران پر امریکی پابندیوں کے باوجود چین ایرانی تیل بھی خرید رہا ہے، چین نے گزشتہ ماہ ایران سے بھی 260,000 ٹن خام تیل درآمد کیا۔ دسمبر کے بعد سے یہ اس کی تیسری شپمنٹ تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply