• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی۔

فرانس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون نے اکثریت کھو دی ہے ۔ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے نتائج نے فرانس کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

پارلیمنٹ میں اب بھی صدر میکرون کی پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہوگی تاہم وزارت داخلہ کے مکمل نتائج کے مطابق اس کے پاس 245 نشستیں ہیں جو 577 رکنی چیمبر میں اکثریت کے لیے درکار 289 نشستوں سے بہت کم ہیں۔

پارلیمنٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے صدر میکرون کی پارٹی کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔اکثریت حاصل کرنے کے لیے صدرمیکرون کو نئےاتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔

فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بورن نے کہا ہے کہ حکمران جماعت فوری طور پر نئے اتحادیوں کو تلاش کرے گی۔ ہم اکثریت بنانے کے لیے کل سے کام شروع کریں گے۔پارلیمانی انتخابات کے نتائج ملک کے لیے خطرناک ہیں۔

صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ صورتحال مایوس کن ہے، الیکشن کے نتائج ہماری توقعات کے برعکس ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صدر کی پارٹی اتحادی بنانے میں ناکام رہتی ہے تو یہ صورتحال صدر میکرون کو سیاسی طور پر مفلوج کردے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہایمانوئیل میکرون رواں سال اپریل میں اپنی حریف ماری لاپین کو واضح شکست دے کر مزید پانچ برس کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply