• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کے مختلف شہروں میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اےنے ملک کے مختلف شہروں میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ کا جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بدھ تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

تیز بارشوں کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں مییں ندی نالوں،دریاؤں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے متوقع جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنانے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے ہدایات کی گئیں ہیں۔متعلقہ ادارےمشینری و عملہ ڈی واٹرنگ پمپس کی پیشگی موجودگی یقینی بنائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ نشیبی علاقوں کے رہائشی ہنگامی صورتحال سے متعلق ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر مطلع کر یں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply