• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی بچت:اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم

بجلی بچت:اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز 9 بجے بند کرنے کا حکم

ملک میں توانائی کی بچت کے لیے سندھ اور پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کاروباری مراکز رات9 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری نوٹیفکیش میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹوں،تجارتی مراکز سے متعلق دفعہ144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں مارکیٹیں، دکانیں، گودام، شاپنگ مالز رات 9بجے بند ہو جائیں گے۔

شادی ہالز، شادی کی تقریبات اور روشنیاں 10 بجے تک بند کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی صنعتی مراکز، ریستوران، کلب، پارک، سینیما، تھیٹرز ساتھ ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔

اس پابندی کا اطلاق ایمبولینس سروس، طبی مراکز، اسپتال، پیٹرول پمپ اور بس اڈوں پر نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز پنجاب میں بھی تجارتی، کاروباری مراکز اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق پیر 20 جون سے ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

صوبہ سندھ میں پہلے ہی توانائی بچت کے اقدام کے طور میں مارکیٹیں ، دکانیں اور شاپنگ مالز 9 بجے بند کرنے کے فیصلے پر عمل کیا جا رہاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply