• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ، بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد “آئی ٹو یو ٹو” قائم

امریکہ، بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد “آئی ٹو یو ٹو” قائم

امریکہ، بھارت، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد قائم ہو گیا۔ نئے اتحاد کا نام آئی ٹو یو ٹو رکھا گیا ہے۔

اس گروپ میں ‘آئی ٹو’ انڈیا اور اسرائیل کے لیے اور ’یو ٹو‘ امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے لیے ہے۔گروپ کے قیام کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ کے گزشتہ برس دورہ اسرائیل کے دوران دیگر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ میں کیا گیا تھا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ دورہ مشرقی وسطیٰ کے دوران آئی ٹو یوٹو سے متعلق کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ ورچوئل کانفرنس میں بھارت ، اسرائیل، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق اس ورچوئل سمٹ میں فوڈ سکیورٹی کے بحران اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بھارت صارفین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ جدید ٹیکنالوجی اور انتہائی مطلوب پراڈکٹس کا تیار کنندہ بھی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، کاروبار، ماحولیات، کورونا وبا اور سکیورٹی کے شعبوں میں یہ ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔

  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply