• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے 6 کروڑ اثاثے بڑھ گئے، 7 کروڑ کا قرض بھی اتار دیا

عمران خان کے 6 کروڑ اثاثے بڑھ گئے، 7 کروڑ کا قرض بھی اتار دیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے 2021 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، عمران خان کے 2020 کی نسبت 2021 کے اثاثوں میں 6 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 14 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، عمران خان کے 2020 میں اثاثوں کی کل مالیت 8 کروڑ سے زائد تھی، اور ان پر 2020 میں 7 کروڑ روپے سے زائد کا قرض تھا، 2020میں قرض کی رقم شامل کر کے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

2021 کےاثاثوں کے مطابق عمران خان کے ذمہ کچھ واجب الادا نہیں، عمران خان نے زمان پارک، میانوالی اور بھکر میں وراثتی زمین ظاہر کیں، چیئرمین تحریک انصاف نے بنی گالا گھر کو گفٹ ظاہر کیا ہے، عمران خان گرینڈ حیات اسلام آباد ٹاور میں ایک کروڑ 19 لاکھ روپے فلیٹ کے مالک ہیں۔

عمران خان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں، نہ ہی کوئی ذاتی گاڑی ہے، عمران خان کا بینک بیلنس 6 کروڑ 3 لاکھ روپےسے زائد ہے، عمران خان کے 2 ڈالرز اکاونٹس میں 3 لاکھ 29 ہزار ڈالرز ہیں۔ سابق وزیراعظم کے ذمہ 2020 میں 7 کروڑ روپے واجب الادا، 2021 میں کوئی قرض نہیں، گزشتہ سال کا 7 کروڑ روپے قرض ادا کر دیا، عمران خان نے اثاثوں میں 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں بھی ظاہر کی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیئرمین تحریک انصاف کے پاس 5 لاکھ مالیت کا فرنیچر ہے، عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی، بشریٰ بی بی کے پاس 431 کینال کی پاکپتن میں دو مختلف زمینیں ہیں، بشریٰ بی بی بنی گالا اسلام آباد میں 3 کینال کے گھر کی مالک ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply