سعودی عرب نے باقاعدہ سینما Cinema، آرٹ Arts اور تھیٹر Theater کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے لئے دارالحکومت ریاض شہر میں موجود امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں میڈیا اور کمیونیکیشن Media & Communication کی فیکلٹی Faculty آئندہ سال سینما اور تھیٹر گریجویشن متعارف کرائے گی۔ اس سے پہلے سعودی عرب میں میوزک اتھارٹی نے وزارت تعلیم کے تعاون سے اسکولوں میں’موسیقی‘ کو غیر نصابی سرگرمی کے طور پر “میوزیکل کلچر” Musical Culture کے نام سے شروع کردیا ہے۔ یہ پروگرامز سعودی وزارت تعلیم کے “مائی سکول” My School’s کےپلیٹ فارم سے شروع کئے ہیں، وہ طلباء جو موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہوں انہیں اس کی بنیادی معلومات اور موسیقی میں مہارت فراہم کی جائیگی اور بین الاقوامی موسیقی کے بارے میں بھی معلومات مہیا کی جائیگی۔
یہ پلیٹ فارم My School مختلف النوع عنوانات پر مشتمل ہوگا جو موسیقی کے متعلق تکنیکی تصورات، نظریات اور قواعد کی تفصیلی وضاحت کے ساتھ، مختلف موسیقی کے آلات، ان کی درجہ بندی، صنعت اور موسیقی کی تکنیک کے انتخاب کے علاوہ میوسیقی کی دنیا کی معروف جیڈ و قدیم شخصیات، اور خصوصا عرب دنیا اور سعودی عرب میں موسیقی ورثے پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ورچوئل اسباق Virtual lessons کے لئے وزارت تعلیم نے My School کے نام سے ایک ایپلیکیشن بھی بنائی ہے۔
اس کے علاوہ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی جس طرح تھیٹر اور سینما کے لئے گریجویشن کی ڈگری کا آغاز کررہی ہے یہ سلسلہ پورے سعودی عرب کی تمام یونیورسٹیوں میں شروع کیا جائے گا۔ امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن نے ’فیکلٹی سینما اور تھیٹر گریجویشن پروگرام کو آخری شکل دے دی ہے۔ یہ سعودی وژن ۲۰۳۰ میں شامل ثقافتی تفریحاتی اور تکنیکی شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی مہم کو باقاعدہ تعلیمی فروغ کی مہم کا حصہ ہے۔ جسے مقامی لوگوں کے لئے تعلیم کے شعبے میں ثقافتی سرگرمیوں اور تعلیمی پروگراموں کا حصہ بنایا جارہا ہے، جس میں سعودی وزارت ثقافت اور وزارت تعلیم کے معاہدے کے تحت ہی فروغ دیا جائے۔ سینما اور تھیٹرگریجویشن کے پروگرامز کو دنیا بھر کے بہترین ماہرین نے جدید ترین بین الاقوامی تجربات کی مدد سے تھیٹر اور سینما گریجویشن کا نصاب تیار کروایا گیا ہے
ایک اچھی خبر پاکستان میں بھی ہے کہ جہاں موسیقی کے لئے باقاعدہ سندھ کی صوبائی حکومت نے پہلی بار اساتذہ اور تعلیمی ڈگری کا اعلان کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں