• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بین المذاہب رہنماوں کی دنیا کے مسلمانوں سے بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنیکی اپیل

بین المذاہب رہنماوں کی دنیا کے مسلمانوں سے بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنیکی اپیل

اسلام آباد: بین المذاہب رہنماؤں نے بھارت میں نبی کریمﷺ کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے بھارتی مصنوعات کی مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل قومی اقلیتی کمیشن پاکستان کے اہم اجلاس میں کی گئی جو چیئرمین ڈاکٹر چیلا رام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی شرکت کی۔

قومی اقلیتی کمیشن کے اجلاس میں البرٹ ڈیوڈ، سردار ممپال سنگھ، سارہ صفدر، بیگم روشن آرا اور سردار سروپ سنگھ سمیت دیگر نے شریک کی۔

ڈاکٹر چیلا رام نے اس موقع پر کہا کہ دین اسلام اور دیگر مذاہب عالم احترام انسانیت،امن و محبت کا درس دیتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی تمام اقلیتوں پر مسلسل جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مودی کی دہشت گرد حکومت بھارت میں مذہبی آزادی پامال کررہی ہے، بھارت نے تمام اقلیتوں پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے البرٹ ڈیوڈ نے کہا کہ بھارت میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں جب کہ سارہ صفدر نے کہا کہ دہشت گرد مودی صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ تمام اقلیتوں کا دشمن ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply