سو لفظ: نعرے یا درود۔ذیشان محمود

یار سن کل بہت مزا آیا!
اچھا!
صبح سے رات تک بائیک چلائی۔
وہ کیوں؟
12 ربیع الاول کی ریلی میں شامل تھا۔
اچھا۔ بہت بابرکت محفل ہوگی؟
ہاں ہاں۔ خوب نعرے لگائے!!!
کہاں سے کہاں تک گئے؟
بس گھومتے رہے۔ جہاں جہاں ریلی گئی ہم چلتے گئے۔
کھانا کہاں کھایا؟
ایک جگہ بریانی، پلاؤ، زردہ تھا۔ ایک جگہ قورمہ بھی تھا۔
اچھا بتاؤ؟ فجر پڑھی تھی؟
نہیں یار آنکھ نہیں کھلی تھی!
اور باقی نمازیں؟
نہیں یار ٹائم نہیں ملا۔ کہیں بھی رکنے کا۔
اچھا درود وغیرہ تو پڑھا ہوگا ناں؟
نہیں یار! نعروں سے فرصت ہی نہیں ملی بس!!!!

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply