• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آل پاکستان انجمن تاجران کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران کا بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بھارت سے تجارت ختم کر نے کا اعلان کرے،وہاں کی کوئی بھی چیز پاکستان میں فروخت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 10جون بروز جمعہ آبپارہ چوک سے انڈین ایمبیسی تک احتجاجی مارچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلمان نبیﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ خطے کے متعدد ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ مہم عوام کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم افراد میں اس بات پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ آسام پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی بیدخلی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران انتہا درجے کا ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسام پولیس نے کس طرح ایک مسلمان کو نہ صرف گولی ماری بلکہ آسام حکومت کا فوٹو گرافر پوری قوت سے مارے جانے والے مسلمان کی نعش کو ٹھوکریں مارتا رہا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق کویت کی قومی اسمبلی کے اراکین نے بھارتی حکام اور انتہا پسند گروپوں کی جانب سے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply