بھارت: 24 سالہ لڑکی کا خود سے شادی کا فیصلہ

بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی نے خود سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشامہ بندو نامی لڑکی نے کہا ہے کہ ان کی شادی کا وینیو اور تاریخ بھی طے کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی 11 جون کو شیڈول ہے اور اس میں تمام رسمیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔ اس لیے انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply