اقوامِ متحدہ میں ترکی کا نام تبدیل کر دیا گیا

اقوام متحدہ نےترکی کی جانب سے ملک کا نام ’’ترکیہ‘‘میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ یہ تبدیلی اس وقت فوری طور پر نافذ ہوئی جب عالمی ادارے کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اوغلو کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

میولود چاوش اوغلو نے کہا کہ ہجے میں تبدیلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں اضافہ کرناہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق ترکی کے عوام کی اکثریت پہلے ہی اپنے ملک کو ترکیہ پکارتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انگریزی میں استعمال کیا جانا والا نام ترکی ملک کے اندر بھی وسیع پیمانے پر مقبول ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply