عمران خان نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج  کی کال دی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف بعد نماز جمعہ باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

 

انہوں نے لکھا کہ ہماری حکومت نے کورونا کے دباؤ کا مقابلہ کیا اور 1200 بلین روپے کا معاشی پیکیج دیا، اس سال صرف ہم نے سیلز ٹیکس کو صفر فیصد تک کم کیا اور اس کے علاوہ اپنے عوام کے تحفظ کے لیے 466 بلین روپے کی توانائی کی سبسڈی فراہم کی، ہمارے لیے ترجیح ہمیشہ ہمارے لوگ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کر کے ایک لیٹر پر 60 روپے بڑھا دیے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30/30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومتی اعلان کے تحت شب 12 بجے کے بعد سے پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

حکومتی فیصلے کے تحت لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا جب کہ  کیروسین کی قیمت بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply