“Love for all ,trust a few and do wrong to none “

 

“Love for all ,trust a few and do wrong to none ”

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ سطور ولیم شیکپئر کے مشہور ڈرامے “All’s well that ends well ” سے ماخوذ ہیں۔اس کی کہانی یہ ہے کہ ایک فزیشن کی لڑکی Helena کو ایک امیر ،اثر و رسوخ رکھنے والے ایک Count جس کا نام Bertram ہے سے پیار ہوجاتا ہے اور اسی کو حاصل کرنے کے لیے وہ جتن کرتی دکھائی دیتی ہے ۔اگرچہ کہانی کے اختتام پر Helena کو Bertram کا پیار مل جاتا ہے لیکن اس دوران جو Bed tricks کھیلی جاتی ہیں یا دوسرے طریقہ کار اپنائے جاتے ہیں اُن کا اگر جائزہ لینا شروع کردیں تو شیکسپئیر کے اندازِ تحریر پر کئی طرح کے اعتراضات بھی اُٹھتے ہیں ۔
مثال کے طور  پر فزیشن کے انتقال پر اُس کی لڑکی کا Count of Roussiline کے گھرہی آنا ،
پھر اُس کا Bertramسے پیار کرنا حالاں کہ ثانی الذکر میں کوئی خاص خوبی دکھائی نہیں دیتی ۔۔پھر لڑکی کا فرانس کے بادشاہ کی بیماری کی صورت اُس کا علاج کرنے کی کوشش کرنا اور اُسے اپنی زندگی کی ضمانت دینا۔سب سے بڑی غلطی جس کوArtistic failure کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب Bertram ایک اور لڑکی Diana کے ساتھ شرارتیں کر رہا ہوتا ہے تو Daiana کا Helena سے ملنا اور دونوں کا مشاورت سے Bertram کو چال میں پھنسانا ،Bertramکا Helena کے ساتھ رات گزارنا اور اسے اپنی خاندانی انگوٹھی دینا یہ وہ عوامل ہیں جن کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ شیکسپئر جس قد و قامت کا ڈرامہ نگار تھا اُس انداز سے اس ڈرامے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرسکا۔۔
مکالمے اگرچہ مضبوط ہیں لیکن واقعات کے مابین ربط (cohesion ) کی شدید کمی محسوس کی جاسکتی ہے ۔

Facebook Comments

محمد جنید اسماعیل
میں محمد جنید اسماعیل یونی ورسٹی میں انگلش لٹریچر میں ماسٹر کر رہا ہوں اور مختلف ویب سائٹس اور اخبارات میں کالم اور آرٹیکل لکھ رہا ہوں۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ٹیلنٹ مقابلہ جات میں افسانہ نویسی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرچکا ہوں،یونیورسٹی کی سطح تک مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں تین بار پہلی پوزیشن حاصل کرچکا ہوں۔مستقبل میں سی ایس ایس کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔میرے دلچسپی کے موضوعات میں کرنٹ افیئرز ،سیاسی اور فلاسفی سے متعلق مباحث ہیں۔اس کے علاوہ سماجی معاملات پر چند افسانچے بھی لکھ چکا ہوں اور لکھنے کا ارادہ بھی رکھتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply