سو لفظ: انصاف/ذیشان محمود

آپ باہر عدالت کے خلاف کیا کہتے پھرتے ہیں؟

جناب صرف تاریخ پر  تاریخ ملتی ہے۔

اب ایک لفظ بھی کہا تو توہین عدالت شمار ہوگا۔

لیکن جناب انصاف۔۔۔

تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم انصاف نہیں کرتے؟

جناب انصاف ملتا تو ہائی کورٹ کا فیصلہ آپ کے پاس کیوں چیلنج کرتے

یہ عدلیہ کی توہین ہے کہ آپ الزام لگائیں۔

لیکن توہین کیسے؟

Advertisements
julia rana solicitors london

بس! استغاثہ پر توہین عدالت کے سبب جرمانہ کیا جاتا ہے ۔ کل  سے  روزانہ کی بنیاد پر توہین کا مقدمہ چلایا جائے۔جبکہ  اس مقدمہ کی اگلی سماعت چار ماہ تک ملتوی کی جاتی ہے۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply