خطے کی تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کو خطے کی معاشی ترقی اور منصوبوں سے منسلک علاقائی رابطوں سے الگ رکھنا چاہیے۔روس کے شہر سوچی میں شنھگائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل برائے ریاستی سربراہان کے 16 ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‘دنیا مشرقی خطے کی جانب سے ابھرنے والی عالمی ترقی کی صلاحیت کی حامل تبدیلی سے گزر رہی ہے۔وزیراعظم نے ایس سی او کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کے ساتھ ایس سی اور بین الاقوامی سطح پر نئے اثرات ثبت کررہی ہے۔خطے کی ترقی کے لیے پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘پاکستان کاسا-1000 اور ترکی، افغانستان، پاکستان، انڈیا پائپ لائن جیسے منصوبوں کے ذریعے خطے کی توانائی کے لیے مشترکہ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔انھوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وژن کی توثیق کرتے ہوئے تنظیم کا رکن ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ تجارت، توانائی اور معاشی تعاون کےلیے تنظیم اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ایس سی او کے اہم معاشی زون میں دیکھنا چاہتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے خطے میں ترقی کے کئی منصوبوں کو سیاست کی نذر کرنے والی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم خطے کے معاشی منصوبوں کو سیاست کی نذر کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں کیونکہ ایسے اقدامات ہماری مشترکہ ترقی کو پیچھے لے جائے گا۔پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوششوں کی یاد دہانی کراتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور عالمی معاشی ترقی کے خلاف دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خطرات سے آگا ہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply