• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، اسکے بعد پیسے آجائیں گے۔علم نہیں یک جون سے پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون میں ہو گا، معاہدے کے بعد پیسے آ جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر ملنے ہیں، ہم نے درخواست کی 2 بلین ڈالر مزید دیں۔ امید ہے آئی ایم ایف سے سب ملا کر 5 بلین ڈالر آئیں گے

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ورلڈ بینک سے ایک ارب ڈالر ملیں دے۔ ڈھائی ارب ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملٰیں گے۔ سعودی عرب سے تین بلین ڈالر کی توسیع بھی ہو جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یکم جون کو پیٹرول مہنگا ہو گا یا نہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل لاعلم۔ کہاعلم نہیں پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، ابھی پیٹرول مہنگا کیا، نہیں لگتا چار دن بعد دوبارہ قیمت بڑھے گی، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی ابھی کوئی سمری نہیں آئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply