• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت اورایوان کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت اورایوان کرے گا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہیں، ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتے، الیکشن کب کرانے ہیں فیصلہ اتحادی حکومت اور ایوان کرے گا، ایک صوبائی حکومت کے سربراہ کی معاونت سے وفاق پر حملہ کیا گیا’ کسی جتھے یا جماعت کو آئین سے بغاوت کا حق نہیں دیا جاسکتا، پونے چار سال کے دوران عمران نیازی نے گالی گلوچ کے سوا کچھ نہ کیا، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا’ معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا کردی ہے، عدلیہ اور اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے،بلین ٹری کے جھوٹے دعوے کرنے والوں نے اسلام آباد میں درختوں کو آگ لگا دی، مذہب کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران نیازی وسائل نہ ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرکے بارودی سرنگ بچھا گیا’ انتخابات (ترمیمی) بل کی منظوری سے شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے’ ڈوبتی اور ہچکولے کھاتی معیشت کو کنارے لگائیں گے’ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے جان لڑا دیں گے’ یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا دینے کی مذمت کرتے ہیں’ پاکستان یاسین ملک کی سزا کے خلاف اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 10 اپریل 2022ء تاریخ ساز دن تھا۔ پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں آئین’ قانون کی روح کے مطابق عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہوئی۔ آئین کے مطابق اس ایوان کی منشا اور ووٹوں سے نئی حکومت قائم ہوئی ۔ نہ دیواریں پھلانگی گئیں’ نہ گرفتاریاں ہوئیں اور پاکستان اور اس ایوان کی عزت و توقیر میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے اس پارلیمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے یہ ان کی ماں ہے۔ کیا جتھے یا کسی جماعت کو ڈنڈوں اور پتھروں کے ذریعے آئین سے بغاوت کا حق دیا جاسکتا ہے کہ وہ آئین کو تہہ و بالا کر دے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے 11 اپریل کو حلف اٹھایا اس وقت اتحادی حکومت کے سامنے دو اہداف تھے۔ ایک تو شفاف طریقے سے الیکشن کرانا جس کے لئے یہاں آج بل پیش کیا گیا ہے’ اس بل کی منظوری پر ایوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بل منظور کرکے شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ اس کے لئے تمام قائدین اور ممبران کا شکرگزار ہوں۔ سپیکر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس کے لئے بحث کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوسرا ہدف ڈوبتی اور ہچکولے کھاتی معیشت کو کنارے لگانا ہے، یہ ایک مشکل کام ہے لیکن دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حالات مشکل اور چیلنجز بڑے ہوں تو اتنی ہی قوت اور محنت سے کام کرنا پڑتا ہے تبھی حالات کا رخ بدلتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply