• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن پر کارکن فیصل عباس کے قتل کا الزام

پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن پر کارکن فیصل عباس کے قتل کا الزام

پی ٹی آئی رہنماوں نے مسلم لیگ ن کو کارکن فیصل عباس کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کارکنوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیاگیا۔پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس غنڈوں نے گاڑیاں بھی توڑیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بہت تکلیف دہ سانحہ ہوا ہے۔ن لیگ کے غنڈوں نے پی ٹی آئی کے کارکن فیصل عباس پر حملہ کیا۔ن لیگی غنڈوں نے فیصل عباس کو بازؤں پر مارا اور پل سے نیچے پھینکا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوس پولیس پر ہے، اے ایس پی نے غنڈوں کو ساتھ ملایا ہوا تھا۔فیصل عباس ایک پر امن شہری تھا، وہ اپنا سیاسی حق استعمال کر رہا تھا۔یہ فسطائی حکومت کسی کو اپنا سیاسی حق بھی استعمال نہیں کرنے دے رہی۔

ان کا کہنا ہے کہ کہ فیصل عباس کے قتل پر ن لیگی قاتلوں کے ایف آئی آر درج کریں گے،میری اپنی فیملی سے بدتمیزی کی گئی، فیصل عباس کے گھر بھی ریڈ کی گئی۔ اس وقت ہمارے عدالتی نظام کےلیے بھی لمحہ فکریہ ہے۔رانا ثنا اللہ نے سپریم اور ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ نااہل وزیر اعلیٰ پنجاب میں بیٹھا ہے، ایک ووٹ سے وزیر اعظم وفاق میں بیٹھا ہے۔نالائق وزیر اعلیٰ کا حساب لیا جائے گا، خاطر جمع رہے، اسے بھولے گا کوئی نہیں۔لاہور پولیس کو علم ہونا چاہیے کہ حمزہ کی حکومت مستقل نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کا جوش و خروش تھا۔ تحریک انصاف صرف صاف شفاف الیکشن چاہتی ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم بالکل تیار ہیں ہم دوبارہ نکلیں گے۔

فیصل عباس کے گھر تعزیت کے لیے آئی پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فیصل آباد کے کارکن کے قتل کاانتہائی افسوس ہے،رانا ثناء اللہ قاتل ہیں، اس نے 20 سے زائد قتل کئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے جان بوجھ کر قتل و غارت کا ماحول پیدا کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے 6 دن بعد پھر اسلام آباد جانے کا اعلان کیا ہے۔ہم رکیں گے نہیں، پھر اسلام آباد جائیں گے۔گاڑی تیار کرنے کیلئے ورکشاپ بھجوا دی گئی ہے۔کتنی بار گاڑی توڑیں گے؟ہر بار ٹھیک کرا کے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی غلط بات نہیں کر رہی ہے۔ہم آئینی طور پر الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔الیکشن کرا دیں، الیکشن میں فیصلہ ہو جائے گا کہ عوام کس کو منتخب کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply