• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر جرمانے کا تحریری حکم جاری کیا گیا۔

جاری کردہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ پنجاب حکومت، ڈپٹی اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت کے جاری کردہ تحریری حکم کے مطابق جرمانے کی رقم 30 مئی سے قبل جمع کروائی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply