اسلام آباد کا ڈی چوک رات بھر میدان جنگ بنا رہا

پی ٹی آئی قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد سری نگر ہائی وے، بلیو ایریا اور ڈی چوک میں پولیس اور کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ بلیو ایریا میں درختوں اور گرین بیلٹس پر لگے پودوں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس کی طرف سے شدید شیلنگ کی گئی۔

ڈی چوک پر پولیس کی طرف سے وقفے وقفے سے شیلنگ کی جاتی رہی۔ کارکن کچھ دیر کے لیے منتشر ہونے کے بعد پھر واپس ڈی چوک پہنچتے رہے۔کارکنوں نے بکتر بند گاڑی کو آگ لگا دی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے موٹر سائیکل توڑ ڈالے۔

پرویز خٹک، مراد سعید اور شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے کئی اہم رہنما ڈی چوک پہنچے۔پولیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کی زرتاج گل بھی متاثر ہوئیں۔ کہا اتنی شیلنگ کبھی نہیں دیکھی۔ رانا ثناءاللہ کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے بلیو ایریا میں مختلف مقامات پر درختوں اور پودوں کو آگ لگائی۔ علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ شہبازگل نے کہا اسلام آباد بلیو ایریا میں کسی دکان کو امپورٹڈ حکومت آگ لگا کر کہہ رہی ہےکہ یہ کام تحریک انصاف کے ورکرز نے کیا۔ اپنے گناہ ہم پر نہ تھوپیں۔ یہ آپ کا ہی کارنامہ ہے۔

اسلام آباد میں مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اور ایف سی کے18 اور رینجرز کے 9 جوان زخمی ہوئے ۔ آئی جی اسلام آباد نے زخمی ہونے والے جوانوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات یں ۔ ترجمان کے مطابق آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ افسروں اور جوانوں نے ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

رات گئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے درمیان ہم نیوز کی گاڑی بھی پتھراؤ کی زد میں آ گئی جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔حکومت کے طلب کرنے پر پاک فوج نے ریڈ زون کی تمام اہم عمارتوں کی سیکیورٹی سنبھال لی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply