پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

پنجاب میں لانگ مارچ کے موقع پر املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جن رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ان میں جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، حسان نیازی اور زبیر نیازی شامل ہیں۔

مقدمات سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف بھی درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور اسلام پورہ میں درج کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد، اغوا، اینٹی رائٹ سامان چھیننے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا تھا تاہم انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیئے گئے تھے تاہم پی ٹی آئی کارکنان نے رکاوٹوں کو زبردستی ہٹا کر اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کی اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply