• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ: اسٹاف کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ: اسٹاف کے شہر سے باہر جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے دوران پیش آسکنے والی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہائی الرٹ کے حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پولی کلینک اسلام آباد میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 20 بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے تحت مختص کردہ 20 بیڈز میں سے دس خواتین اور دس مردوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

اسپتال اسٹاف کو بھی شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے جب کہ ادویات سمیت تمام دیگر ضروری سامان کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وی وی آئی پی رومز میں بھی ہنگامی صورتحال کے لیے بیڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply