• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے،روکا تو چوک چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے،روکا تو چوک چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل ہم کارکنوں سمیت اسلام آباد پہنچیں گے، ہماری پالیسی پر امن احتجاج ہے، ہم اسلام آباد کوفتح نہیں کرنے جارہے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات پی ٹی آئی کارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارے گئے، پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائےجائیں۔

بلاول بھٹو نےمارچ کیا ہماری حکومت نے کہیں کوئی کنٹینرکھڑا نہیں کیا، لیکن گزشتہ رات پولیس نے خواتین کو ہراساں کیا، چادر اور چار دیواری کا تودم پامال کیا گیا، اگر یہ صورتحال رہی تو ہر شہر ہر چوراہا سری نگر ہائی وے بنے گا، کارکن کسی بھی رکاوٹ کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے توموجودہ جگہ سری نگرہائی وے بنےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا وکلا، ڈاکٹرز، انجینئیرز، ریٹائرڈ آفسران اس مہم میں شامل ہوگئے ہیں، آپ کس کس کو گرفتار کریں گے؟ پنجاب میں یونین کونسل کی سطح پر چھاپے مارے گئے ہیں، ہم اپنی مارچ کو جاری کرے گے اور ان کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply