پولیس چھاپے؛شیخ رشید نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس چھاپوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزادی مارچ میں شامل ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد پولیس چھاپے مار رہی ہے، میں عوامی مسلم لیگ کا سربراہ ہوں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کرنے جا رہا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درخواست استدعا کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس لیے پولیس کو ہراساں کرنے سے سے روکا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply