بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار شدید طوفان کی زد میں ہے، آسمانی بجلی گرنے سےچونتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان سے بہار کےسولہ اضلاع میں موجود ہزاروں افراد متاثرہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درجنوں مکانات تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے چونتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے فی کس چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے حکام کو ہدایت کردی ہے جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کو بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply