• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں فائرنگ کے واقعے میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

صوبہ سندھ کے ضلع خیر پور میں فائرنگ کے واقعے میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ذوالفقار بریرو، مشتاق احمد اور عبدالطیف کے نام سے کی گئی، جن کا تعلق ایک ہی مذہبی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ زخمیوں کو خیرپور کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور سندھ انسپیکٹر جنرل پولیس اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور سے رپورٹ طلب کرلی۔خیال رہے کہ اس مقام پر جشن عید میلاد النبی کی ریلی ہر سال نکالی جاتی ہے۔

ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ حسین آباد کے علاقے میں پولیس موجود ہے اور ہم صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز عید میلاد النبی کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس حکام کی جانب سے خیرپور واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے اور پولیس حکام تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں اس کے پیچھے کسی کالعدم جماعت کا ہاتھ تو نہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply