• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پھانسی کی صبح صدام نے پسند کا ناشتہ منگوایا! امریکی فوجی نے دلچسپ تفصیلات بتا دیں

پھانسی کی صبح صدام نے پسند کا ناشتہ منگوایا! امریکی فوجی نے دلچسپ تفصیلات بتا دیں

بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے سابق صدر صدام حسین کو پھانسی کی کارروائی کی نگرانی کرنے والے فوجی کی جانب سے نئی اور دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔مذکورہ فوجی نے کہا کہ  صدام حسین  اپنی زندگی کے آخری لمحات میں سکون سے سرشار تھے اور ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تھی۔ فوجی نے بتایا ہے کہ صدام حسین  نے اپنی پسند کا ناشتہ طلب کیا اور اس کے بعد وضو کر کے نمازِ فجر ادا کی، پھر وہ پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد کے انتظار میں اپنے بستر پر بیٹھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے لگے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فوجی کے مطابق امریکی فوجی اہلکار صدام کی مسکراہٹ سے بہت زیادہ خوف محسوس کر رہے تھے اور موت کا سامنا کرتے ہوئے صدام کے انتہائی سکون کے سبب ان فوجیوں کا گمان تھا کہ عنقریب کوئی بم دھماکا کر دیا جائے گا۔ فوجی نے یہ بھی بتایا کہ صدام نے ایک پہرے دار سے بڑا گرم کوٹ طلب کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ سردی سے کپکپاتے ہوئے لوگوں کے سامنے جائیں اور ان کے عوام یہ گمان کر لیں کہ ان کا سابق صدر موت سے خوفزدہ ہے۔ فوجی نے خاص طور پر بتایا کہ صدام حسین پھانسی پانے سے قبل مسلسل مسکراتے رہے یہاں تک کہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply