رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا

ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھاجائے گا۔

مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 32 منٹ پرہوگا، صبح 9 بج کر 13منٹ پرچاند کا گرہن عروج پرہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن کا اختتام پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر11بجکر51 منٹ پر ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومبرکو ہوگا،جو پاکستان میں جزوی دکھائی دے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply