• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک میں شدید گرمی، درجہ حرارت 51 ڈگری عبور کر گیا، آج بارش کا امکان

ملک میں شدید گرمی، درجہ حرارت 51 ڈگری عبور کر گیا، آج بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک بھر کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کچھ علاقے 51 ڈگری سینٹی گریڈ کو پہنچ گئے تاہم آج سے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جن میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقے شامل ہیں جبکہ سندھ کے اضلاع شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان، موہنجو داڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، دادو، سکرنڈ، خیر پور، لاڑکانہ اور پڈعیدن کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے تاہم شام کے بعد سے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

پاکستان کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اتوار کو شام یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply