• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی روور نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد ڈھونڈ لیے

چینی روور نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد ڈھونڈ لیے

چینی روور نے مریخ پر پانی کی موجودگی کے شواہد ڈھونڈ لیے ہیں۔ چینی سائنسدانوں کے مطابق روور ژورونگ نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ مریخ میں پانی کی موجودگی توقعات سے زیادہ عرصے تک برقرار رہی تھی۔ یاد رہے کہ چین کا یہ روور مریخ کے کرہ شمالی یوٹوپیا پلانٹیا کے ایک بڑے میدان میں 15 مئی 2021 کو اترا تھا اور اس کا بنیادی مشن قدیم زندگی کے آثار کو تلاش کرنا تھا۔

تفصیلا ت کے مطابق اس مقصد کے لیے وہ مریخ کے ماحول، پانی و برف اور منرلز کی جانچ پڑتال کرتا رہا اور اب ایک سال بعد اس کھوج کے کچھ نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یوٹوپیا پلانٹیا کی سطح پر پانی اس عہد میں بھی موجود تھا ، جس کے بارے میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مریخ خشک اور ٹھنڈا ہوچکا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر اور تحقیقی ٹیم کے قائد یانگ لیو نے بتایا کہ سب سے اہم بات جو ہم نے دریافت کی وہ لینڈنگ کے مقام کی سطح پر موجود نم منرلز تھے، جن سے زیرآب پانی کی سرگرمی کا عندیہ ملتا ہے۔ محققین نے ژورونگ روور کے ڈیٹا سے دریافت کیا کہ لینڈنگ کے مقام پر موجود پہاڑیاں ایک ایسی تہہ پر مبنی ہے جو اسی وقت بنتی ہے جب وہاں کافی مقدار میں پانی رہا ہو، جس کے باعث سطح کی پرت پانی کے بخارات بن کر اڑنے کے باعث سخت ہوگئی ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply