• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسلم مخالف پروپیگنڈا، سنگاپور نے بھارتی فلم پر پابندی لگا دی

مسلم مخالف پروپیگنڈا، سنگاپور نے بھارتی فلم پر پابندی لگا دی

سنگاپور نے مسلم مخلاف بھارتی فلم ‘دا کشمیر فائلز‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سنگاپور حکومت کا کہنا ہے کہ اس فلم میں حقائق کو یکطرفہ طورپر دکھاتے ہوئے مسلمانوں کو منفی طور پر پیش کیا گیا ہے، جس سے ملک میں مسلم اور ہندو کمیونٹیز میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے کہا کہ فلم میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے ہندوؤں کے انخلاء سے متعلق حقائق کو یک طرفہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ فلم بھارت میں 11 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ بھارت میں بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کی گئی۔

یہ فلم بھارتی سینیما میں باکس آفس پر تو سپر ہٹ ہوئی ہے۔، لیکن ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دیتی ہے اور معاشرے میں تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔

سنگاپور 5.5 ملین افراد پر مشتمل ریاست ہے۔ جہاں چینی، مسلمان، مالے اور ہندو آباد ہیں۔ اس جنوب مشرقی ریاست میں نسلی اور مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے خلاف سخت قوانین ہیں۔

فلم کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سنگاپور “دنیا کا سب سے زیادہ رجعت پسند سنسر” ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فلم 1989 پر بنائی گئی ہے، جب مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد علیحدگی پسند بغاوت کا آغاز ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی ہندوؤں نے اپنے گھروں کو چھوڑ دیا تھا اور وہ بھارت کے دیگر علاقوں میں آباد ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply