• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقریر کو ملک کے لئے سازش قرار دیتے ہوئے کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کسی ایک شخص کی انا، تکبر اور صریحاً جھوٹ پر سرنڈر یا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ قومی اداروں کے خلاف بیانیہ گھڑنے والے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اتوار کو ایبٹ آباد میں ریاست، آئین اور پاکستان کے معزز اداروں کو چیلنج کیا اور اس کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان جو کچھ کر رہے ہیں اسے سیاست نہیں سازش قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ سازش کسی سیاسی حریف کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے عہد کیا کہ عمران کے ان مذموم عزائم کو ہر صورت کچل دیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام، آئین اور پاکستان کے ادارے عمران نیازی کے غلام نہیں اور نہ ہی انہیں یرغمال بنا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply